Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستان نے بھارت کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 24 نومبر2026 تک توسیع کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی پی اے) نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا، جس کے مطابق بھارت کے لیے پاکستانی فضا کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان پی پی اے نے کہا کہ نیا نوٹم 24 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل 2025 سے پاکستانی فضائی حدود بند ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔