بورے والا، سی سی ڈی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش مقابلے میں ہلاک، اہلکار زخمی

4 months ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سی سی ڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک سی سی ڈی اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یاسین سکنہ محمد نگر، بورے والا کے نام سے ہوئی ہے۔ مقابلے کے دوران سی سی ڈی پولیس کے اہلکار محمود بھٹی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں غلہ گودام کے قریب کی گئی۔ مبینہ طور پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں یاسین مارا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
Read Entire Article