بنگلہ دیش لیگ ٹیم کے کوچز ناراض، رکشے پر بیٹھ کر واپس چلے گئے

4 months ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سابق بنگلہ دیش کپتان اور نوکھالی ایکسپریس کے کوچ خالد محمود ناراضگی کے باعث سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کے ٹریننگ سیشن سے رکشے میں بیٹھ کر باہر چلے گئے. انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی پی ایل میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، میں کسی بھی صورت لیگ میں کام نہیں کروں گا۔  بولنگ کوچ طلحہ نے بھی سیشن کا بائیکاٹ کر دیا، دونوں رکشے میں بیٹھ کر واپس چلے گئے۔ البتہ جب ان کے ایک قریبی دوست نے قائل کیا کہ ایسا کرنے سے کیریئر پر طویل مدتی منفی اثر پڑے گا تو چند گھنٹوں بعد دونوں واپس پریکٹس سیشن میں آ گئے۔ ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کے لیے زیادہ گیندیں دستیاب نہیں تھیں جس پر محمود سخت ناراض ہوئے ، اس معاملے پر ان کی ٹیم کے مالک سے تلخ کلامی ہوئی جنھوں نے سابق کپتان سے بدتمیزی بھی کی۔
Read Entire Article