بنوں بازار سے اغوا ہونے والے نوجوان جمشید کی 13 روز بعد لاش برآمد

19 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بنوں میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے سابق ٹیچر جمشید ولد مظفر خان عرف مٹھو کی لاش سڑک کنارے سے برآمد ہوگئی۔ جمشید ولد مظفر خان کا تعلق لاٹکہ ماچہ مداخیل سے تھا اور وہ حالیہ عرصے میں سرہ درگہ ضلع بنوں میں مقیم تھے۔ اہل خانہ کے مطابق جمشید کام کے سلسلے میں شکردرہ کوہاٹ گئے تھے اور واپسی پر انہیں بنوں بازار سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا۔ کئی روز تک لاپتہ رہنے کے بعد ان کی لاش سڑک کنارے سے برآمد ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اور عزیز و اقارب پر غم کی فضا چھا گئی جبکہ علاقے میں بھی سوگ اور تشویش پھیل گئی۔ اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جمشید کے قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور واقعے کے محرکات سامنے لائے جائیں۔
Read Entire Article
Chatroom