Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی دو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی دو اور ژوب میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے نسبتاً گرم علاقوں میں سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نوکنڈی میں درجہ حرارت 5 جبکہ چمن میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ساحلی علاقوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گوادر اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم سردی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔