بلوچستان پولیس کی اے ایس پی سامعہ سلیم خواتین کے عالمی دن پر مثال بن گئیں

6 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کی خاتون افسر اے ایس پی سامعہ سلیم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزا اور عملی مثال بن گئی ہیں۔ اے ایس پی سامعہ سلیم قبائلی معاشرے میں خواتین کی خدمت اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان پولیس میں خواتین افسران کا کردار نمایاں ہے اور وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اے ایس پی سامعہ سلیم کی گراں قدر خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ سامعہ سلیم کا کہنا ہے کہ ان کا خواب ڈاکٹر بننا تھا مگر انہوں نے بلوچستان پولیس کا حصہ بن کر خدمتِ انسانیت کا راستہ چنا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اور انہیں درپیش تمام مشکلات کے حل میں کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین بھی پولیس کا حصہ بن کر معاشرے میں بہتری لانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔  
Read Entire Article
Chatroom