بلدیاتی انتخابات  کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے

3 months ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان تحریک انصاف میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے اپنی مرضی سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، جس پر ذرائع نے بتایا کہ ریجنل صدور کو اعتماد میں لیے بغیر بورڈ تشکیل  دیا گیا، جس کے بعد رہنماؤں کے احتجاج کے بعد سلمان اکرم راجا نے پارلیمانی بورڈ کو ختم کر دیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیا پارلیمانی بورڈ آئین کے تحت بنایا جائے۔ اسی طرح نئے پارلیمانی بورڈ میں ریجنل صدور، ٹکٹ ہولڈز ، ایم این ایز اور سینیٹرز کو شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت آج نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دے گی۔
Read Entire Article