بلاول کا فضل الرحمان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے پر اظہار مذمت

15 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول نے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات، ان کے خلاف سیاسی انتقام اور انہیں نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے،  جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سے مزید کہا کہ حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہوں۔
Read Entire Article
Chatroom