بعض کرکٹرز کے خلاف تحقیقات شروع: پی سی بی

1 week ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بعض کھلاڑیوں کے خلاف ’اندرونی تادیبی تحقیقات‘ شروع کر دی ہیں۔

پی سی بی کے ایک عہدے دار نے پیر کو بتایا کہ یہ کارروائی کھلاڑیوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد کی گئی ہے۔

پاکستانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ پی سی بی انگلینڈ کے دورے کے دوران قومی سکواڈ سے ریلیز کیے جانے والے اوپنر امام الحق اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے خلاف کارروائی پر غور کر رہا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر عامر میر نے کہا بورڈ اپنے معمول کے طریقہ کار اور ضوابط کے تحت اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے ایکس پر کہا ’یہ عمل پی سی بی کے ضوابط کے مطابق جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو مناسب طور پر اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔‘

The Pakistan Cricket Board has initiated an internal disciplinary inquiry following media reports concerning discipline and conduct, which are currently being reviewed internally. The PCB handles such matters in accordance with its standard procedures. The process is being…

— Amir Mir (@AmirMirpcb) September 7, 2026

انہوں نے کہا ’اس مرحلے پر بعض پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس یا غیرمصدقہ دعوؤں، بالخصوص مخالف بیرونی ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاعات، کو قابل اعتبار نہیں سمجھا جانا چاہیے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ہیڈنگلے میں ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست ہوئی جبکہ اتوار کو لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست کے بعد انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

ان شکستوں کے بعد پی سی بی نے ڈرامائی انداز میں اقدامات کرتے ہوئے غیر معمولی فیصلہ کیا اور سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا، مزید سات کھلاڑیوں کو سکواڈ میں طلب کر لیا جبکہ برطرف کیے گئے ٹیسٹ کوچ سرفراز احمد کی جگہ مائیک ہیسن کو ذمہ داری سونپ دی جو پہلے ہی پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہیں۔

تیسرا ٹیسٹ نو ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہونا ہے۔

عامر میر نے کہا ’پی سی بی اس وقت مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا‘ اور تمام متعلقہ فریقوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ معلومات کے لیے بورڈ کے بیانات پر انحصار کریں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس یا غیرمصدقہ اطلاعات کو قابل اعتبار نہ سمجھا جائے۔
سوموار, ستمبر 7, 2026 - 18:15
Main image: 

<p>پاکستان کے اذان اویس 21 اگست، 2026 کو لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آؤٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
بعض کرکٹرز کے خلاف تحقیقات شروع: پی سی بی
Read Entire Article
Chatroom