بحرین کی جانب سے بڑھنے والے دو ایرانی ڈرونز تباہ کر دیے: امریکی سینٹ کام

1 day ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

امریکی فوج نے جمعے کو کہا ہے کہ اس نے بحرین کی جانب بڑھنے والے دو ایرانی حملہ آور ڈرونز کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا ہے جب کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے مملکت میں قبل از وقت خبردار کرنے والے ایک امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔ 

ایران نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران ایک ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

امریکی فوج نے  ایران کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

 سینٹ کام، جو خطے کی نگرانی کرنے والا امریکی کمانڈ سینٹر ہے، نے کہا کہ ایرانی حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا۔

 

 CLAIM: Today, Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps (IRGC) said it attacked a “U.S. early-warning radar” in Bahrain. FACT: The IRGC launched two one-way attack drones toward Bahrain and both were shot down by U.S. forces. There were no injuries or damage.

— U.S. Central Command (@CENTCOM) November 13, 2026

دوسری جانب بحرین کی وزارت اطلاعات نے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعے کو کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے دوران مائع پیٹرولیم گیس کا ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس سے دھماکہ ہوا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے کے مشرقی حصے سے گزرتے ہوئے جہاز نے بار بار دی جانے والی وارننگز کو نظرانداز کیا۔ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ فروری کے بعد سے، جب ایران جنگ شروع ہوئی تھی، متنازع پانیوں میں تجارتی جہازوں کے خلاف سب سے زیادہ واقعات اکتوبر میں پیش آئے۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوا۔
ہفتہ, نومبر 14, 2026 - 13:00
Main image: 

<p class="rteright">امریکی فوج کی جانب سے تین مارچ، 2026 کو ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو کے سکرین گریب میں ایرانی ڈرونز پر حملہ دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
بحرین کی جانب سے بڑھنے والے دو ایرانی ڈرونز تباہ کر دیے: امریکی سینٹ کام
Read Entire Article
Chatroom