باپ نے شک کی بنیاد پر 22 سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا

5 months ago 19

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
باپ نے شک کی بنیاد پر 22 سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ صوئے اصل میں باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان ایدھی نے اس حوالے سے بتایا کہ باپ نے گھریلو تنازع پر اپنی 22 سالہ بیٹی ثمینہ کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا ہے۔ دونوں باپ بیٹی کے درمیان گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا، جو شدت اختیار کرگیا، جس کے بعد والد نے مشتعل ہو کر بیٹی پر ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں ایس ایچ او کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آزاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق باپ نے شک کی بنیاد پر 22 سالہ بیٹی کو قتل کیا، ملزم اسلم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ سبزہ زار کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کی خودکشی دریں اثنا لاہور میں سبزہ زار کے علاقے سیدپور  میں گھریلو جھگڑے کے باعث 18 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان لے لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت ارم کے نام سے ہوئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں کے پیش نظر خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی  ہے جب کہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
Read Entire Article