بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف پر حملہ، تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

4 weeks ago 24

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

ممبئی پولیس نے پیر کی صبح بالی وڈ سٹار ٹائیگر شیروف کی رہائش گاہ کے باہر گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں تین نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

انڈین اداکار اس وقت جوہو میں واقع اپنے گھر پر صحت یاب ہو رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ ملاقات کی جاری کردہ تصاویر میں ان کے کندھے اور سینے پر پٹیاں بندھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو پر بھی بینڈیج ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں گولی نہیں لگی، تاہم انہیں چوٹ کیسے آئی، اس بارے میں ابھی تک وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

A drug-free Mumbai begins with us. #NashaMuktMumbai #DrugFreeMumbai #mumbaiagainstdrugs #MumbaiPolice https://t.co/XNz5aaxCh1

— Tiger Shroff (@iTIGERSHROFF) July 29, 2026

مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے کچھ دیر بعد پانچ گولیاں چلائی گئیں۔ یہ واقعہ پشپا نرسی پارک کے قریب پیش آیا، جہاں اطلاعات کے مطابق شروف ہر اتوار کو فٹ بال کھیلنے جاتے ہیں۔ ان کے ڈرائیور فردوش کے ہاتھ میں گولی لگی جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔ دونوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس کا خیال ہے کہ حملہ آوروں نے ٹائیگر کی روزمرہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہوئے، جو بعد میں اندھیری (ویسٹ) سٹیشن کے باہر سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے پاس دونوں مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی تصاویر موجود ہیں اور 15 ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں، تاہم ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ امکان ہے کہ تفتیش کرائم برانچ کے سپرد کر دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر لارنس بشنوئی گینگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی پولیس تصدیق کر رہی ہے۔

ایکناتھ شندے نے خاندان کے سکیورٹی خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خبردار کیا کہ ممبئی کو دوبارہ گینگ وار کے دور میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شروف نے اس سے قبل کبھی کسی دھمکی کی اطلاع نہیں دی تھی۔

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ ملاقات کی جاری کردہ تصاویر میں ان کے کندھے اور سینے پر پٹیاں بندھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو پر بھی بینڈیج ہے۔
سوموار, اکتوبر 19, 2026 - 10:30
Main image: 

<p class="rteright">ٹائیگر شیروف کو 18 اکتوبر 2026 کو خود پر حملے کے بعد جاری ویڈیو میں نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے&nbsp;(سوشل میڈیا)</p>

type: 
SEO Title: 
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف پر حملہ، تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
Read Entire Article
Chatroom