بالی ووڈ ستاروں کو سیکیورٹی خطرات، ممبئی پولیس نے عوامی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کر دی

4 days ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بھارت میں معروف اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے بالی ووڈ شخصیات کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی مقامات اور بڑے اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایت کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے معروف اداکاروں کو پرہجوم مقامات پر جانے اور مداحوں سے ملاقاتوں میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ گزشتہ ماہ ممبئی میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر تین مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اداکار زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث تین مشتبہ حملہ آوروں کو گرفتار جبکہ سازش سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے مزید 8 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا حملے کے پیچھے کسی جرائم پیشہ گروہ کا ہاتھ تھا۔ واقعے کے بعد بالی ووڈ ستاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom