بال ٹیمپرنگ تنازع: عرفان پٹھان نے بھی خواجہ کی بات کی تصدیق کردی

20 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بھارت کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی بال ٹیمپرنگ تنازعے پر عثمان خواجہ کی بات کی تصدیق کردی۔ جیو اسٹار سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے بال ٹیمپرنگ اور ریورس سوئنگ کے حوالے سے اہم موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جائے تو بولر اور پوری ٹیم کو اس کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ عرفان پٹھان نے بتایا کہ راجکوٹ میں دلیپ ٹرافی کے ایک میچ کے دوران خشک پچ اور گھاس نہ ہونے کی وجہ سے آٹھویں یا دسویں اوور میں قدرتی طور پر ریورس سوئنگ شروع ہوگئی تھی۔ تاہم اگر 30 یا 40 اوورز کے بعد گیند کے ساتھ جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کی جائے تو بولر اسے فوراً بھانپ سکتا ہے۔ Irfan Pathan opens up on the Sandpapergate aftermath, the art of reverse swing and why Cameron Bancroft lost the most ahead of the #ToughestRivalry! 💯 Catch Sandpapergate: The Unsettled Debate streaming on JioHotstar! Coming soon 👉 #BorderGavaskarTrophy | #INDvAUS starts 21st… pic.twitter.com/5hm8jFeMob — Star Sports (@StarSportsIndia) November 17, 2026 انہوں نے 2018 کے آسٹریلوی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں کیمرون بینکرافٹ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق بینکرافٹ نے 9 ماہ کی پابندی بھگتی اور واپسی کے بعد صرف دو ٹیسٹ میچ کھیل سکے جبکہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ آٹھ سال بعد اس معاملے پر دوبارہ بحث کے بجائے اگر آسٹریلوی عوام کو جواب درکار ہیں تو تحقیقات دوبارہ ہونی چاہئیں۔
Read Entire Article
Chatroom