بابر اعظم نے 14 نومبر کو روالپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سینچری سکور کی (اے ایف پی)
پاکستان نے بابر اعظم کی سینچری کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 289 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے بالآخر سینچری سکور کر ہی دی جس کا پاکستانی فینز کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔
یہ بابر اعظم کی 20ویں سینچری ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے لیے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سعید انور بھی ون ڈے کرکٹ میں 20 سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 119 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ اوپنر فخر زمان نے 78 اور محمد رضوان 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
.png)
5 months ago
20



English (US) ·