ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور اروب جتوئی کو تنقید کا سامنا

1 month ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی ایک نئے وی لاگ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں عروب نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج لیا۔ وی لاگ میں عروب جتوئی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا جہاں بل تقریباً 50 ہزار روپے آیا، جس کے بعد انہوں نے جدید آئی فون خریدا جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے تھی۔ بعد ازاں وہ جیولری شاپ گئیں جہاں سونے کے زیورات خریدے اور زیادہ تر رقم وہیں خرچ کر دی۔         View this post on Instagram                       ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ عوام کے سامنے اس طرح دولت کی نمائش مناسب نہیں، جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری دکھاوا قرار دیا۔ کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ پیسہ خرچ کرنے کا نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر دکھانے کا ہے۔ دوسری جانب چند صارفین کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود ایسے وی لاگز سے یوٹیوبرز کو مزید شہرت اور آمدن حاصل ہوتی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom