کراچی میں 19 مئی 2022 کو ایک کرنسی ڈیلر امریکی ڈالر اور پاکستان روپوں کی گنتی کر رہا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)
پاکستان کے مرکزی بینک نے منگل کی صبح بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے کل تین عرب ڈالر کی منتقلی مکمل ہو گئی ہے۔
اس طرح پاکستان کو ایک ہفتے میں سعودی عرب سے کل تین ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
State Bank of Pakistan has received funds of US$ 1 billion from Ministry of Finance, Kingdom of Saudi Arabia in the value date of 20April2026. This is the second tranche of the $3 billion deposit recently agreed by Kingdom of Saudi Arabia. First tranche of $2 billion has already…
— SBP (@StateBank_Pak) April 21, 2026پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو کہا تھا کہ سعودی عرب نے مزید 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس دینے کا وعدہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’یہ معاونت پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کے ایک اہم وقت پر آئی ہے اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے میں مدد ملے گی۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو ممکنہ طور پر 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے جا رہا ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس تناظر میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو بتایا تھا کہ اسے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کا فنڈ موصول ہو گیا ہے۔
جبکہ اب سٹیٹ بینک نے منگل کو اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے بقیہ ایک ارب ڈالر بھی موصول ہو گئے ہیں۔
.png)
4 hours ago
1



English (US) ·