این اے 130؛ نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست خارج

3 months ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کی گئی


الیکشن کمیشن نے  این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیتے ہوئے یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین  راشد کی جانب سے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس پر الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کرتے ہوئے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن درست قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فروری  میں   ہونے والے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر نواز شریف نے ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والی یاسمین راشد نے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

Read Entire Article