ایران کے پاس معاہدے کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا، ٹرمپ

2 weeks ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے معاملے کو زیادہ دیر تک طول نہیں دینا چاہتا اور یہ تنازع جلد کسی نہ کسی صورت میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا کیونکہ تہران کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا ہے بصورت دیگر واشنگٹن خود اس معاملے کو جلد نمٹا دے گا۔ ان کے بقول امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ بھی زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی اور جلد ختم ہونے کی توقع ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے اور لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے جب سخت فوجی کارروائی ناگزیر ہوجائے۔ ٹرمپ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایک طرف ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے تو دوسری جانب فوجی کارروائی کا آپشن بھی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom