ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا کی اجازت لازمی ہے، ٹرمپ

1 week ago 8

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکا کی منظوری کے بغیر اس معاملے میں کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ بات ایران کے جوہری مستقبل سے متعلق ثالثوں کی پیش کردہ تجاویز پر سوال کے جواب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق فیصلوں میں امریکا کی منظوری ضروری ہے، جبکہ واشنگٹن کو خود طے کرنا ہے کہ اس معاملے پر مذاکرات یا اقدامات کو مزید آگے بڑھانا ہے یا اسے حتمی مرحلے تک پہنچانا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کئی اہم امور پر کام کر رہی ہے اور آئندہ ایک سے دو ہفتوں کے دوران متعدد اہم پیش رفت سامنے آسکتی ہیں۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں کئی معاملات پر صورتحال واضح ہو جائے گی۔
Read Entire Article
Chatroom