اہلیہ کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ، سلمان آغا کا ردعمل سامنے آگیا

5 months ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کی گئی اہلیہ کی معنی خیز پوسٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔ سہ ملکی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سلمان آغا سے پوسٹ سے متعلق سوال کیا کہ وہ کیا بات ہے جو صرف آپ اور بابر ہی جانتے ہیں۔ جس پر سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’ابھی وقت نہیں آیا‘۔ صحافی @ArfaSays_ نے جب سلمان علی آغا سے اہلیہ کی بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا سوال کیا تو سلمان علی اغا نے جواب دیا کہ ابھی دلوں کی بات بتانے کا ٹھیک وقت نہیں آیا۔ !!!!!#BabarAzam #SalmanAliAgha https://t.co/hhm4cmZsGq pic.twitter.com/R3rRGLUndp — Kiran Khan (@HelloKiranKhan) November 17, 2025 یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔ یہ 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد ان کی پہلی انٹرنیشنل سنچری تھی۔ میچ کے بعد سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی تھی۔ سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی پر مبارکباد، سلمان آغا میں آپ کو ہمیشہ ایک سچا دوست ملے گا‘۔  
Read Entire Article