اکرم پارک کے گھر سے 40 سالہ خاتون کی 3 سے 4 روز پرانی لاش برآمد

5 days ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اسلام پورہ کے اکرم پارک میں ایک گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس کے مطابق 3 سے 4 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کے مطابق بابر مسیح نامی شخص نے اکرم پارک میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا، جہاں سے خاتون کی لاش ملی۔ خاتون بابر مسیح کی بہن تھی یا دوست، اس حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم پر گولی یا چھری کے زخم کے نشانات نہیں ملے۔ شبہ ہے کہ خاتون کو کوئی زہریلی چیز کھلائی گئی ہو یا موت کسی اور وجہ سے ہوئی ہو۔ واقعے کی تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔
Read Entire Article
Chatroom