اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی غیر قانونی قرار

4 months ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈی کیٹرزنے فیصلہ دیتے ہوئے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے فیصلہ دیا، پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ دیا۔ اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی عاٸد کی گٸی تھی، سلمان بٹ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین، کوچ سلمان بٹ پی ایس بی ایجوڈی کیٹرزکے سامنے پیش ہوے تھے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن پابندی عاٸد کرنے سے متعلق  تسلی بخش جواب نہ دے سکی تھی، وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لیا تھا۔
Read Entire Article