اورنگی ٹاؤن میں پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر 24 سالہ نوجوان زخمی

1 week ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے ہونے والی پراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں رئیس امروہی پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کی زد میں آکر 24 سالہ ہادی خان زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر چھیپا رضاکاروں نے زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کی نوعیت اور فائرنگ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔
Read Entire Article
Chatroom