انڈین وزیر دفاع اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں: پاکستان

4 months ago 26

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اتوار کو انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان پر کہا کہ وہ اور دیگر انڈین رہنما اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔

انڈین نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے آج ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ’آج چاہے سندھ کی سرزمین انڈیا کا حصہ نہ ہو، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ انڈیا کا حصہ رہے گا اور جہاں تک زمین کا تعلق ہے تو سرحدیں بدل سکتی ہیں۔ کون جانتا ہے کہ کل سندھ دوبارہ انڈیا کا حصہ بن جائے۔ ‘

اس پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ’پاکستان انڈین وزیر دفاع کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم و گمان پر مبنی اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے والے بیانات کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

’ایسے بیانات ایک توسیع پسند ہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں جو مستحکم حقائق کو چیلنج کرنے کی کوشش کرتی ہے اور بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستوں کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا ’ہم راج ناتھ سنگھ اور دیگر انڈین رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

’انڈین حکومت کے لیے زیادہ تعمیری راستہ یہ ہوگا کہ وہ اپنے ہی شہریوں، خصوصاً کمزور اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ دے۔

’اسے چاہیے کہ وہ اُن عناصر کا محاسبہ کرے جو ان کے خلاف تشدد کو ہوا دیتے ہیں یا اس میں ملوث ہوتے ہیں اور مذہبی تعصبات اور تاریخی مسخ شدگی پر مبنی امتیاز کا ازالہ کرے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’انڈیا کے شمال مشرقی خطے کے عوام کے دیرینہ مسائل بھی توجہ کے مستحق ہیں جو اب بھی منظم محرومی، شناخت کی بنیاد پر ظلم و ستم اور ریاستی سرپرستی میں جاری تشدد کے چکر کا سامنا کر رہے ہیں۔‘

دفتر خارجہ کا کہنا تھا ’ہم انڈیا پر زور دیتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور زیر قبضہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے حقیقی اور پُرامن حل کے لیے قابلِ اعتماد اقدامات کرے۔

’پاکستان انصاف، مساوات اور بین الاقوامی قانونی ضابطوں کی بنیاد پر انڈیا کے ساتھ تمام تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔

’تاہم، ماضی کی طرح پاکستان اپنی سلامتی، قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور اور غیر متزلزل عزم رکھتا ہے۔‘

Read Entire Article