انسان کتوں سے پہلے کونسا جانور پالتے تھے؟

3 months ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوئیڈن کے ایک جزیرے میں پائے جانے والے قبل از تاریخ بھیڑیوں کی باقیات بتاتی ہیں کہ کتوں سے ہزاروں برس قبل انسان بھیڑیوں کو پالا کرتے تھے۔ اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے محققین کا کہنا تھا کہ 3000 تا 5000 برس قدیم یہ باقیات ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو سوئیڈن کے ایک جزیرے میں اسٹورا فورور نامی غار میں ملیں۔ غار میں پتھر اور کانسی کے دور میں بھیڑیوں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے شواہد ملے۔ اس جزیرے کا رقبہ صرف 2.5 مربع کلومیٹر ہے اور یہاں سے مقامی زمینی مملیے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ علیحدہ خطہ ہونے کی وجہ سے محققین کا ماننا ہے کہ یہاں لوگ بھیڑیوں کو پالتے تھے۔ کتے پہلی بار بھیڑیوں سے قدیم پتھر کے دور میں ابھرے (دیگر جانوروں کے پالے جانے سے قبل)۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ یہ بھیڑیے کہاں اور کیسے پالے جاتے تھے۔
Read Entire Article