Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
امریکا میں ایک پائلٹ نے اپنے طیارے کی مدد سے آسمان پر مقبول ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ کی دیوہیکل تصویر بنا کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
بینجمن میک ڈینیئل نامی پائلٹ، جو سوشل میڈیا پر ’دی پائلٹ پکاسو‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی منفرد تخلیق کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
پائلٹ نے سیسنا اسکائی لین آر جی طیارے کے ذریعے پہلے سے طے شدہ راستے پر پرواز کرتے ہوئے فضائی نقشہ تیار کیا۔ اس تصویر میں گیم کا لوگو، ہیلی کاپٹر، مگرمچھ، کھجور کے درخت، اسپورٹس کار اور ایک خاتون کی شبیہ شامل ہے۔
View this post on Instagram
بینجمن نے امریکی ریاست آرکنساس کے بینٹن ویل ایئرپورٹ سے صبح 11 بج کر 29 منٹ پر پرواز شروع کی اور 8 گھنٹے 8 منٹ بعد واپس پہنچے۔
پائلٹ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ تصویر بنانے میں 8 گھنٹے لگے، لیکن وہ اس لمحے کا 11 سال سے انتظار کر رہے تھے۔
ان کی اس منفرد کاوش کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔