امریکی تھیم پارک میں خوفناک حادثہ، رولر کوسٹر سے گر کر ایک شخص ہلاک

1 month ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
امریکی ریاست جارجیا کے تفریحی پارک سکس فلیگز اوور جارجیا میں رولر کوسٹر سے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ واقعہ معروف رولر کوسٹر ’’گولیاتھ‘‘ پر پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے سواری روک دی اور اس میں موجود دیگر افراد کو ہنگامی راستے سے باہر نکالا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گولیاتھ رولر کوسٹر تقریباً 20 سال قبل کھولی گئی تھی اور اسے امریکا کی بلند ترین رولر کوسٹرز میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔ واقعے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ شخص کے گرنے کا منظر انتہائی خوفناک تھا۔ ایک گواہ کے مطابق گرنے کے دوران وہ شخص تین مرتبہ رولر کوسٹر کی گاڑی سے ٹکرایا۔ مقامی ٹی وی چینل ڈبلیو ایکس آئی اے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ جس لمحے شخص گرا، وہ ان کی سواری کے دوران بنائی گئی یادگاری تصویر میں بھی محفوظ ہوگیا۔ حادثے کے بعد رولر کوسٹر کو روک دیا گیا، جبکہ اس میں موجود مسافروں کو ہنگامی سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتارا گیا۔ Man falls from roller coaster in the US and dies The horrific incident occurred at Six Flags Over Georgia on the Goliath roller coaster, which opened 20 years ago and was one of the tallest in the US. Witnesses described a horrifying scene: “He fell and hit the car three… pic.twitter.com/O2d8q8c5Bq — NEXTA (@nexta_tv) October 13, 2026 تاحال دستیاب رپورٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت، حادثے کی حتمی وجہ اور پارک انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
Read Entire Article
Chatroom