Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
امریکا میں انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ کئی رہنماؤں نے اپنی نشستوں کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔
جبکہ دوسری جانب امریکی ریاست الاباما، ڈیلاویئر، فلوریڈا، الینوائے، میساچوسٹس، مین، مسی سپی، نیو ہیمپاشائر، نیو میکسیکو، ٹیکساس، ساؤتھ ڈکوٹا اور وائیومنگ میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر مارک وارنر ریاست ورجینیا سے امریکی سینیٹ کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار برٹ میزوساوا کو شکست دے کر ایوانِ بالا میں اپنی چوتھی مدت حاصل کرلی۔
فلوریڈا کے 20ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹک رہنما ڈیبی واسرمین شلٹز نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے ریپبلکن حریف برینٹ اینڈرسن کو شکست دے کر ایوانِ زیریں میں اپنی نشست برقرار رکھی۔
اسی طرح ریاست کینٹکی کے تیسرے کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹک رہنما مورگن میک گاروی نے بھی امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کرلی۔
ریاست جارجیا کے 13ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹک امیدوار جیسمین کلارک نے کامیابی حاصل کرکے ایوانِ نمائندگان کی نشست اپنے نام کرلی۔
نیکیما ولیمز جارجیا کے 5 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے امریکی میڈیا کے مطابق نیکیما ولیمز نے ریپبلکن حریف جان سالویسن کو شکست دی۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ الیگزینڈرو فراسٹ فلوریڈا کے دسویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے بلا مقابلہ دوبارہ منتخب ہوگئے۔
جبکہ ڈیموکریٹ رہنما لوئس فرینکل فلوریڈا کے 23 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے کامیاب ہوکر دوبارہ ایوانِ نمائندگان کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے۔
ڈیموکریٹک رہنما لوسی میک باتھ نے جارجیا کے چھٹے کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کر لی ہے امریکی میڈیا کے مطابق لوسی میک باتھ نے اپنے ریپبلکن حریف کیون ای مارٹن کو شکست دے کر ایوانِ زیریں میں اپنی نشست کا کامیابی سے دفاع کیا۔
ریپبلکن رکنِ کانگریس ہال راجرز نے بھی کینٹکی کے 5 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جم شوارٹزل نے فلوریڈا 19 سے ایوانِ نمائندگان کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ڈیموکریٹک سینیٹر جان اوسوف نے اپنے ریپبلکن حریف مائیک کولنز کو شکست دے کر ریاست جارجیا سے امریکی سینیٹ کے لیے دوبارہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک رہنما لوئس فرینکل نے فلوریڈا 23 ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کر لی ہے امریکی میڈیا کے مطابق لوئنس فرینکل نے ریپبلکن امیدوار ڈیبورا ایڈیمی کو شکست دی ہے۔
جبکہ لوسی میک باتھ نے اپنے ریپبلکن حریف کیون ای مارٹن کو شکست دے کر جارجیا 6 سے ایوان نمائندگان کی نشست دوبارہ حاصل کرلی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 43 نشستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ری پبلیکین نے 32 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
جبکہ 218 نشستوں کے کانگریس ہاؤس میں ابتدائی نتائج کے مطابق 43 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور 19 پر ری پبلیکنز نے کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی اور انتخابی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد کانگریس کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں میں جماعتوں کی پوزیشن مزید واضح ہوگی۔