امریکہ میں ایک ایپ کی جانب سے الرٹ ملنے کے بعد جب پولیس نے 91 سالہ خاتون کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ صرف ایک ویڈیو گیم میں اپنا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
اوہائیو کے شہر ویسٹ لیک سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون شہر کے ’کیا آپ ٹھیک ہیں؟‘ نامی پروگرام کا حصہ ہیں، جو عمر رسیدہ یا کمزور شہریوں کو روزانہ فون کال کے ذریعے ان کی خیریت دریافت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
جب 9 اپریل کو خاتون نے اپنی روزانہ کی کال کا جواب نہیں دیا تو ان کی کمیونٹی فکر مند ہو گئی۔
ویسٹ لیک پولیس کے کیپٹن جیری ووگل نے مقامی ادارے WEWS کو دیے گئے انٹرویو میں کہا: ’سب لوگ تھوڑا پریشان تھے کہ وہ ان جواب نہیں دے رہیں۔‘
جب ڈسپیچرز اور خاتون کی بیٹی نے مزید رابطہ کرنے کی کوشش کی اور جواب نہ ملا تو پولیس ان کے گھر خیریت معلوم کرنے پہنچی۔
خاتون نے دروازہ نہیں کھولا، جس پر پولیس ایک کوڈ استعمال کر کے ان کے گیراج میں داخل ہوئی۔WEWS کی حاصل کردہ باڈی کیمرا ویڈیو میں خاتون کی گاڑی گیراج کے اندر موجود دکھائی دی۔ افسران کے گھر کے اندر جانے کے بعد خاتون کی شناخت کے تحفظ کے لیے ویڈیو روک دی گئی۔
مقامی ادارے کے مطابق پولیس نے خاتون کو ان کے بیڈروم میں ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے پایا۔
ایک افسر کو ڈسپیچ سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’ہم اب ان کے ساتھ ہیں۔ وہ اپنے بیڈروم میں ویڈیو گیم کھیل رہی ہیں۔‘
مقامی ادارے WOIO کے مطابق خاتون ایک ’ببل پاپ‘ ویڈیو گیم کھیل رہی تھیں۔ اس قسم کے گیمز میں کھلاڑی ہم رنگ ببلز کو ملا کر پھوڑتے ہیں اور اس کا عموماً مقصد تمام ببلز کو صاف کرنا ہوتا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ کی 2024 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ گیمز اور پہیلیوں جیسے مشاغل میں مشغول رہنا معمر افراد میں ذہنی کمزوری کی رفتار کو کم کرنے سے منسلک ہے۔
پولیس نے WEWS کو بتایا کہ ویسٹ لیک کی اس خاتون نے اپنی فلاحی کالز اس لیے مس کر دیں کیونکہ وہ ویڈیو گیم میں اپنا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
پولیس کیپٹن جیری ووگل نے کہا: ’سب اس پر خوب ہنسے۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’یہ ایک بہترین یاد دہانی ہے کہ ویسٹ لیک کے رہائشیوں کے لیے یہ سروس موجود ہے اور وہ جب چاہیں اس کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔‘
حکام کے مطابق اسی الرٹ پروگرام نے جنوری میں پولیس کو ایک معمر خاتون تک پہنچایا تھا جو اپنے ڈرائنگ روم میں گر گئی تھیں اور دوبارہ اٹھ نہیں پا رہی تھیں۔ پولیس کے مطابق وہ خاتون زخمی نہیں ہوئیں۔
الرٹ سسٹمز معمر افراد اور دیگر کمزور بالغوں کے لیے زندگی بچانے کا ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
فوربز ہیلتھ کے ایک سروے کی گذشتہ ماہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 86 فیصد صارفین یا نگہداشت کرنے والوں نے کہا کہ میڈیکل الرٹ سسٹم نے انہیں یا جس بالغ کی وہ دیکھ بھال کرتے ہیں، کسی نہ کسی حادثے سے بچایا ہے۔
.png)
2 hours ago
1



English (US) ·