Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
طالبان مخالف گروپوں کے بڑھتے حملوں نے غاصب رجیم کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے دعووں کا پردہ چاک کردیا.
رواں سال کے وسط سے مخالف گروہوں کے پے در پے حملوں کے باعث افغان طالبان رجیم پر سیکورٹی دباؤ شدید ہوگیا
افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبرتک طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ،فریڈم فرنٹ اوریونائیٹڈ فرنٹ نے73 حملوں کا دعویٰ کیا.
ہوم لینڈ سولجرز فرنٹ، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ، فریڈم موومنٹ اورفریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان کیخلاف حملوں کے دعوے کیے. مخالفین دباؤبڑھانے،عالمی رائے تبدیل کرنے،رسد مضبوط اورعلاقائی وعالمی مقابلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں.
طالبان کی کمزور ہوتی عوامی حمایت اور بڑھتے اندرونی اختلافات نے مخالف محاذوں کو مزید تقویت دے دی.