اسلامی یکجہتی گیمز: ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

5 months ago 21

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

نو اگست 2024 کی اس تصویر میں پیرس میں پاکستان کے ارشد ندیم مردوں کی جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتے کے بعد (اے ایف پی)

سعودی عرب میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں 83.05 میٹر کی تھرو کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ پاکستان کے ہی یاسر سلطان کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 75.44 میٹر کا ہندسہ عبور کیا، دوسری باری میں ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی سب سے بڑی تھرو کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تیسری باری میں اولمپیئن نے 82.48 کی تھرو کی، چوتھی باری میں ارشد ندیم لمبی تھرو کرنے میں ناکام رہے جبکہ پانچویں باری میں فاؤل کی وجہ سے تھرو کو کاؤنٹ نہیں کیا گیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےاس موقع پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے آج  پھر ہر پاکستانی  کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ’ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی  فتح  ہے۔‘

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل

Read Entire Article