اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں ضلعی کچہری کے باہر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اموات کا بھی خدشہ ہے۔
دھماکے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق دھماکا عین کچہری کے مرکزی دروازے کے باہر ہوا اور وہاں کھڑی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں کہا ہے البتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ خودکش حملہ ہو سکتا ہے۔
جس وقت یہ دھماکا ہوا کچہری میں معمول کے مطابق بڑی تعداد میں وکلا اور سائلین موجود تھے۔
.png)
5 months ago
18



English (US) ·