اسلام آباد سے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت حج پرواز

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے اتوار کو ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز روانہ ہو گئی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر عازمین حج کو الوداع کیا۔

اس موقعے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سعودی حکومت کے تعاون سے مقررہ وقت میں حج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور عازمین کو بہترین ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت عازمین اپنی روانگی کے ایئرپورٹ پر ہی سعودی امیگریشن اور دیگر تمام مراحل مکمل کر لیتے ہیں، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر ان کا عمل مزید آسان ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال اس منصوبے کو کراچی اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ لاہور تک توسیع دی گئی ہے، جس سے 95 ہزار سے زائد عازمین کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عازمین کو ای سم کارڈز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں۔

دیگر سہولیات میں جدید اور آرام دہ خیمے اور مکہ و مدینہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس شامل ہے، جس سے سفر میں آسانی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیرِ حج توفیق بن فوزان الربیعہ کا حج انتظامات میں تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی آئی اے کے مطابق اس سال 191 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ان میں سے 49 ہزار سرکاری سکیم جبکہ چھ ہزار نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے سفر کریں گے۔

ایئرلائن کی براہ راست حج پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد سے 46 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 400 سے زائد، کراچی سے 55 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار سے زائد، جبکہ لاہور سے 12 ہزار 377 عازمین کو بھیجا جائے گا۔

پی آئی اے کا پری حج آپریشن 21 مئی کو مکمل ہو گا۔ اس سال سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد عازمین کا کوٹہ مقرر کیا ہے۔

Read Entire Article