اسلام آباد: ترکیہ جانے والا مسافر مشکوک ویزے پر آف لوڈ

1 week ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ترکیہ جانے والے مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات اور ویزے کے مبینہ غلط استعمال کے شبہے میں آف لوڈ کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافر پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے ترکیہ روانہ ہو رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران پروفائلنگ کی بنیاد پر اس کی سفری دستاویزات اور سفر کے مقصد میں تضادات سامنے آئے جبکہ مسافر ترکیہ جانے کا تسلی بخش جواز بھی پیش نہ کرسکا۔ مسافر کو مزید جانچ پڑتال کے لیے سیکنڈری پروفائلنگ میں بھیجا گیا جہاں سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے ایک ایجنٹ سے 11 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض این جی او / کاپ 31 ویزا حاصل کیا تھا۔ ایجنٹ نے مسافر کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس ویزے پر ترکیہ میں ملازمت بھی کی جا سکتی ہے حالانکہ یہ ویزے کی شرائط کے منافی ہے۔ مسافر HOPE این جی او کا رکن بھی نہیں تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق واٹس ایپ چیٹس اور موبائل ڈیٹا کے تجزیے سے ایجنٹ کے ساتھ مسافر کے روابط اور ویزے کے مبینہ غلط استعمال کے منصوبے سے متعلق شواہد سامنے آئے۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایجنٹ نے مسافر کو امیگریشن کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے ایف آئی اے افسران کو ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت دینے کی ہدایت کی تھی۔ ایف آئی اے نے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کردیا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom