اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کینسر کے علاج کا انکشاف

1 hour ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے جمعے کے روز کہا ہے کہ ان کا پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کا کامیاب علاج ہوا ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ علاج کب کیا گیا تھا۔

اپنی سالانہ میڈیکل رپورٹ کے جاری ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں 76 سالہ نتن یاہو نے کہا کہ معمول کے چیک اپ کے دوران ایک ابتدائی مرحلے کی مہلک رسولی کا پتہ چلا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹارگٹڈ ٹریٹمنٹ‘ نے ’مسئلے‘ کو ختم کر دیا ہے اور اب اس کا کوئی نشان باقی نہیں رہا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق، جس میں بصورتِ دیگر وزیراعظم کی صحت کو بہتر بتایا گیا ہے، نتن یاہو کا پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کے لیے ریڈی ایشن تھراپی کے ذریعے علاج کیا گیا تھا۔ نہ تو میڈیکل رپورٹ میں اور نہ ہی نتن یاہو نے یہ بتایا کہ یہ علاج کب ہوا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیل کے طویل ترین مدت تک رہنے والے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے میڈیکل رپورٹ کے اجرا میں دو ماہ کی تاخیر اس لیے کی تا کہ ایران کو ’اسرائیل کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا‘ پھیلانے سے روکا جا سکے۔

مارچ میں، ایران کے ساتھ لڑائی کے دوران، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اور ایرانی سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی افواہوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نتن یاہو انتقال کر گئے ہیں۔ اسرائیلی رہنما نے ان دعووں کی تردید کے لیے مارچ میں بیت المقدس کے ایک کیفے کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔

نتن یاہو کے پروسٹیٹ کا آپریشن 2024 میں ہوا تھا جب ان میں پروسٹیٹ کے پھیلنے کی وجہ سے پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔ 2023 میں انہیں پیس میکر لگایا گیا تھا۔

اسرائیل میں انتخابات اکتوبر تک ہونا طے پائے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا

لائیو اپ ڈیٹس

Read Entire Article