اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کو کہہ دیا: رپورٹ

4 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

ایک اسرائیلی عہدیدار اور اس معاملے کا علم رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو 30 دن میں بند کرنے کا کہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیل نے برطانوی قونصل خانے سے کہا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو وہاں موجود ان کے سفارت کار اپنی ایکریڈیشن کھو دیں گے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیل میں امریکی قیادت میں بننے والے غزہ کوآرڈینیشن مشن سے جڑے برطانوی نمائندگان کے ساتھ ساتھ رام اللہ میں تعینات برطانوی سفارت کار بھی سات دن کے اندر اندر وہاں سے نکل جائیں۔

اسرائیل کی جانب سے یہ اقدامات برطانیہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

دی انڈپینڈنٹ کے مطابق منگل کو برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ برطانیہ ان بستیوں سے آنے والی تمام اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرے گا جبکہ بستیوں کی توسیع کے لیے مالی معاونت، تعمیرات، بنیادی ڈھانچے، جائیداد اور اشتہارات سمیت بعض خدمات پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور کینیڈا بھی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا کی تجارت پر پابندی عائد کریں گے۔

ملی بینڈ کا مزید کہنا تھا کہ ’برطانوی حکومت اس بات سے اتفاق کرتی ہے کہ مغربی کنارے کے علاقوں میں آبادکار دہشت گردوں کی جانب سے فلسطینیوں کا نسلی صفایا کیا جا رہا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اسرائیلی حکومت نے اس معاملے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور اس سے بھی بڑھ کر اس کے بعض ارکان نے ایسے بیانات دیے اور اقدامات کیے ہیں جو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی حمایت کرتے ہیں۔‘

اس سے قبل روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے منگل کو کہا تھا کہ برطانیہ کو مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اپنا قونصل خانہ بند کر دینا چاہیے۔

یہ قونصل خانہ فلسطینی اتھارٹی  کے لیے تسلیم شدہ ہے۔

اسرائیلی حکومت کو پہلے ہی ان پابندیوں کی توقع تھی۔ تاہم وہ بدھ کو ایک اجلاس کرنے جا رہی ہے جس میں ان ممالک کے خلاف ممکنہ ردعمل پر غور کیا جائے گا جنہوں نے برطانیہ کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار اور اس معاملے کا علم رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو 30 دن میں بند کرنے کا کہا ہے۔
بدھ, ستمبر 9, 2026 - 11:00
Main image: 

<p>مشرقی&nbsp;مقبوضہ بیت المقدس میں&nbsp;8 ستمبر 2026 کو&nbsp;برطانوی قونصل خانے کے باہر ایک شخص کھڑا ہے (اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کو کہہ دیا: رپورٹ
Read Entire Article
Chatroom