Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی نے ٹیلیفونک رابطے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات اجاگر کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسی تمام کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے جو صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوں۔
صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے صومالیہ کے ساتھ کھڑے ہونے اور مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
عبدالسلام عبدی علی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات اجاگر کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون کی بھی درخواست کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالطرفہ فورمز پر صومالیہ کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔