Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔
اداکارہ رمشا صلاح الدین نے کچھ عرصہ قبل اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہو چکی ہے اور وہ تقریباً تین ماہ قبل زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔
اب اداکارہ نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شوہر آغا فصیح کے ساتھ نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔
رمشا نے قرآن پاک کی سورۃ الروم کی آیت 21 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے ان دونوں کے راستے ملائے، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔
اداکارہ نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی، جبکہ تصاویر سامنے آنے پر مداح انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے۔