احتجاج کے دوران اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ

2 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہفتے کو ایک آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

صدرِ  نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرڈیننس کی منظوری دی، جس کے تحت ہر کیمرے یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

آرڈیننس کا مقصد سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان سے محفوظ بنانا اور نقصان کی صورت میں اس کی تلافی یقینی بنانا ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق: ’آرڈیننس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

’جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، ہڑتال یا کسی بھی اجتماع کے دوران سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی صورت میں منتظمین کو بھی نقصان کا ذمہ دار قرار دیا جا سکتا ہے۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

جرمانے اور نقصان کی لاگت کا تعین مجاز افسر متعلقہ شخص کو شنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد کرے گا۔

آرڈیننس کے تحت متعلقہ شخص کو جرمانے یا نقصان کی لاگت کے تعین کے خلاف 30 دن کے اندر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے سامنے اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

جرمانے یا نقصان کی مقررہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں یہ رقم اراضی کے محصول کے بقایا جات کے طور پر وصول کی جا سکے گی۔

جرمانے اور نقصان کی مد میں وصول ہونے والی رقم سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفراسٹرکچر کی مرمت اور تبدیلی پر خرچ کی جائے گی۔

یہ قانون ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد میں سیاسی احتجاج کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 27 ستمبر کی تاریخ دی تھی۔

تاہم 25 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ لانگ مارچ اب 4 اکتوبر کو پشاور سے شروع ہوگا۔

لانگ مارچ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہروں میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر کنٹینرز رکھے گئے، جبکہ بعض راستوں کی بندش سمیت دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے۔

سیف سٹی انفراسٹرکچر کو سیاسی احتجاج کے دوران نقصان پہنچنے کا معاملہ نیا نہیں ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق مئی 2023، اکتوبر 2024 اور نومبر 2024 میں ہونے والے احتجاج کے دوران سیف سٹی کے سینکڑوں کیمروں کو نقصان پہنچا۔

حالیہ آرڈیننس اسی پس منظر میں سیف سٹی کیمروں اور دیگر نگرانی کے نظام کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اسلام آباد میں آئندہ سیاسی احتجاج کے دوران سیف سٹی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے یہ قانون انتظامیہ کو ایک نیا قانونی فریم ورک فراہم کرے گا۔

صدر مملکت نے ایک آرڈیننس کی منظوری دی ہے جس کے تحت نقصان پر اکسانے یا اس کی ترغیب دینے پر مالی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
ہفتہ, ستمبر 26, 2026 - 10:30
Main image: 

<p class="rteright">احتجاج کے دوران اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ (اسلام آباد پولیس انسٹاگرام)</p>

type: 
SEO Title: 
احتجاج کے دوران اسلام آباد میں سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ
Read Entire Article
Chatroom