آیت نور کے والدین کو اللہ نے پھر بیٹی سے نواز دیا، نام بھی ’آیت نور‘ رکھ دیا

7 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ہری پور میں 5 سالہ آیت نور کے بہیمانہ قتل کے بعد انصاف کیلئے جدوجہد کرنے والے والدین کی زندگی میں ایک خوشی کی کرن آئی ہے، ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ آیت نور کے والدین نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ساتھ شیئر کی اور نومولود بیٹی کا نام بھی اپنی مرحوم بیٹی کی یاد میں ’آیت نور‘ رکھا ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں والدین کو نومولود بچی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاندان کو مبارکباد اور بچی کیلئے دعائیں دی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ 5 سالہ آیت نور کو ہری پور سے اغوا کیا گیا تھا اور 14 روز بعد اس کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کو جنم دیا تھا اور والدین اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کیلئے مسلسل آواز اٹھاتے رہے ہیں۔           View this post on Instagram                        
Read Entire Article
Chatroom