41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں

2 days ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو 41 سال کی عمر میں پریگننٹ ہونے پر ’بوڑھی خاتون‘ قرار دینا ٹی وی چینل کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے الفاظ کے انتخاب پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں پریگننسی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ان کیلئے 24 سال کی عمر کے مقابلے میں جسمانی اور جذباتی طور پر مختلف ہے۔ اسی موضوع پر نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں طبی ماہرین کے ساتھ زیادہ عمر میں حمل سے متعلق گفتگو کی گئی، تاہم پروگرام کے دوران ماہرہ خان کیلئے ’بوڑھی خاتون‘ کے الفاظ استعمال کیے گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین اعتراض کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       صارفین کا کہنا ہے کہ 41 سالہ خاتون کیلئے اس طرح کے الفاظ کا استعمال نامناسب اور غیرضروری ہے۔ ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی خاتون صحت مند ہے تو 40 سال کی عمر کو بڑھاپا قرار نہیں دیا جا سکتا، جبکہ ایک اور خاتون نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی 41 سال کی عمر میں قدرتی طور پر حمل ٹھہرنے کا تجربہ کیا۔  
Read Entire Article
Chatroom